عمران خان کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کا شکار،ہنگامی لینڈنگ
یوتھ ویژن نیوز( ثاقب غوری سے ) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا ہیلی کاپٹر ایک بار پھر فنی خرابی کا شکار ہوگیا جس کے باعث پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی ۔
یہ بھی پڑھیں: کسی گروہ یا ملک کو پاکستان میں عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے،آرمی چیف
تفصیلات کےمطابق ڈی آئی خان سے واپسی پرفنی خرابی کے باعث عمران خان کےہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی ۔پائلٹ نےہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث اسے اڈیالہ گاؤں کے قریب ہی اتار لیا۔
عمران خان بذریعہ سڑک بنی گالا روانہ ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق جہاں عمران خان کا ہیلی کاپٹر اتارا گیا وہاں بچے کرکٹ کھیل رہے تھے ۔ عمران خان کو دیکھ کر بچے عمران خان سے ملنے پہنچ گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان حلقے کےعوام کی مرضی کے بغیر اسمبلی کیوں چھوڑ آئے؟ سپریم کورٹ
Load/Hide Comments