روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

کسی گروہ یا ملک کو پاکستان میں عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے،آرمی چیف

یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،کسی گروہ یا ملک کوپاکستان میں سیاسی و معاشی عدم استحکام پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کاکول میں 146 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہم ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کیلیے ہروقت تیار ہیں۔ پاکستان کی سرحدیں مضبوط ہاتھوں میں ہیں

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ڈٹ گئے،اسمبلی واپس جانےسےصاف انکار

کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ ایک عظیم بہادر فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ اس فوج نے پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلیے بہت قربانیاں دیں۔ 42 سال پہلے میں نے بھی اسی ادارے سے ٹریننگ حاصل کی تھی۔ تب میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اس عظیم فوج کو کمانڈ کروں گا۔

کیڈٹس سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہا ہے کہ آگے کا سفر آپ کیلئے بہت سے چیلنجز لے کر آئے گا۔ آپ کو مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے لینے ہوں گے۔ ملک کی حفاظت،عزت اور بہتری کیلیے آپ کو کام کرنا ہے۔ آپ کو ملک کی سالمیت کیلیے قربانیاں دینا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا مدت پوری ہونے پرسبکدوش ہونے کےعزم کا اظہار

انہوں نے کہا کہ کسی بھی فیک نیوز اور اس کے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ ہمسایوں کے ساتھ تمام مسائل پرامن طریقے سے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com