روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

ایکسپورٹ اندسٹری کوبجلی19روپے99 پیسےفی یونٹ دی جائے گی

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکسٹائل انڈسٹری بحران کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرخزانہ کو مسائل حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وعدہ کیا تھا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو 9سینٹ پر بجلی دی جائےگی اور  دو ماہ انہیں 9 سینٹ پر بجلی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ڈٹ گئے،اسمبلی واپس جانےسےصاف انکار

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کو ایکسپورٹ کی ضرورت ہے، اپٹما نے 12.7 فیصد ایکسپورٹ بڑھائی،آج برآمد کنندگان کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں،ٹیکسٹائل برآمد کنندگان نے برآمدات 12.7 فیصد بڑھائیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈالر کی صحیح قدر 200 روپے سے نیچے ہے،ابھی ڈنڈا تو چلایا ہی نہیں،پاکستان کے قرض اور ادائیگیوں میں 2600 ارب روپے کی کمی ہوئی،ڈالر نیچے آنے سے قوم کو اور معیشت کو فائدہ ہو رہا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وسائل میں رہتے ہوئے ایکسپورٹر اور کسانوں کیلئے جو ہوا کر رہے ہیں، برآمد کنندگان سے روپے میں بات ہوئی ہے،اب یہ سینٹس میں بات نہیں کریں گے،ٹیکسٹائل سیکٹر سے فی یونٹ بجلی 19 روپے 99 پیسے لیا جائے گا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ بجلی کے نرخ صرف ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے نہیں،پانچوں برآمدی شعبوں کیلئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری واپسی ہوتے ہی مارکیٹ نے اپنا کام شروع کر دیا، حکومت کو سالانہ 90 سے 100 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  آصف علی زرداری پھر نانا بن گئے،بختاوربھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش 

میڈیا کی جانب سے جب وزیر خزانہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آئی ایم ایف کو بجلی کی اس قیمت پر اعتماد میں لیا؟ تو اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ مجھے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں،مجھے معلوم ہے کیا کررہا ہوں ، میرے پاس جواز موجود ہے،جب آئی ایم ایف والے آئیں گے تو بات کرلیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com