روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا

مفتاح اسماعیل نے بھارت سے تجارت کا عندیہ دیدیا

یوتھ ویژن نیوز (عاقب غوری سے ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھارت سے تجارت کرنے کا عندیہ دیدیا۔

 میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت سے تجارت اپنے کسانوں کے حالات دیکھ کر کریں گے۔

اسی دوران صحافی کی طرف سے سوال کیا گیا کہ ماضی میں بھارت سے تجارت کے حامی وزرا کو گھر جانا پڑا۔

اس پر جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے اگر گھر جانا پڑتا ہے تو ٹھیک ہے۔ معیشت کے بہتری کیلئے جتنی محنت کر رہا ہوں امید ہے مجھے نہیں نکالا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کی ضمانت ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ کل ہوگا

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کے باعث پھل، سبزیوں کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، سپلائی متاثر ہوئی تو سبزیوں کی امپورٹ کھولنا پڑیں گی، بھارت سے بھی اگر سبزیاں امپورٹ کرنا پڑیں تو کریں گے، اپنے کسانوں کا تحفظ کرکے سبزی امپورٹ کریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس کے دوران آڈیو لیک ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ واضح ہوگیا ان کو ریاست کی کوئی پرواہ نہیں۔ پی ٹی آئی نے اچھا کام نہیں کیا اگر ملک کو نقصان پہنچانا سیاست ہے تو ایسی سیاست چھوڑ دیں، کیوں کہ ہم نے سیاست کو داؤ پر لگاکر ملک کو بچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مریم نواز کے دورہ جنوبی پنجاب کا 5 روزہ شیڈول جاری

 وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے تحریک انصاف نے گری ہوئی حرکت کی، کیا تیمور سلیم جھگڑا اور دیگر کو شرم نہیں آئی، یہ سیاست پر سب کچھ قربا ن کرنےپر تلے ہیں،آپ تمام حدیں پار کرچکےہیں، کیا پاکستان کا نام بدل کر بنی گالہ رکھ دیں؟۔

مفتاح اسماعیل نے نے کہا کہ آپ نے 72 گھنٹے پہلے خط لکھا، کیا ہمیں نہیں پتہ کہ ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے، کیا وفاقی حکومت کو زبانی جمع خرچ پر پیسے دیتی؟چیئرمین پی ٹی آئی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان بتائیں انہوں نے حکومت میں آکر کیا بہتری کی؟ اس کے باوجود ہم نے حکومت میں آتے ہی تحریک انصاف کو میثاق معیشت کی دعوت دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com