اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ روس نے پیٹرول کی برآمدات پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی دنیا کے لیے بد صورت ترین مگر اپنے وقت کے بہترین کردار ضیاء محی الدین کی پہلی برسی "کپاس کی کاشت میں انقلابی تبدیلی وزیراعظم نے انتخابی نتائج میں تاخیر کے الزامات مسترد کر دیے بلوچستان کے علاقے پشین، قلعہ سیف اللہ میں دو بم دھماکے20 افراد جاں بحق جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کی صورت میں سخت مزاحمت کا انتباہ دے دیا کیا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا قلعہ برقرار رکھ سکے گی؟ کراچی میں الیکشن کے انتظامات مکمل پی ٹی آئی کا 5 فروری کو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان

ماڈل بغیر میک اپ کئےمس انگلینڈ مقابلے کے فائنل میں پہنچ گئی

یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) مس انگلینڈ مقابلے کی ایک صدی پر محیط تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی ماڈل میک اپ کیے بغیر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
مس انگلینڈ مقابلے میں فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی 20 سالہ کالج کی طالبہ میلیسا راؤف نے سیمی فائنل میں بغیر میک اپ شرکت کر کے بیوٹی مقابلوں کی تاریخ میں بغیر میک اپ سیمی فائنل جیتنے والی پہلی بیوٹی کوئین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والی میلیسا راؤف کا کہنا تھا کہ یہ بات میرے لیے بہت اہمیت رکھتی تھی کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ مختلف عمر کی لڑکیاں صرف اس لیے میک اپ کرتی ہیں کہ وہ ایسا کرنے کیلئے دباؤ محسوس کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما نے نیا سیزن نشر کرنے تاریخ کا اعلان کر دیا


انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنی جلد کے ساتھ ہی خوش ہے تو اسے اپنا چہرا میک اپ سے ڈھکنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہماری کمیاں ہی ہمیں دوسرے تمام لوگوں سے منفرد بناتی ہیں۔
میلیسا راؤف کا کہنا تھا کہ انہوں نے چھوٹی عمر سے ہی میک کرنا شروع کر دیا تھا تاہم انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس مقابلے میں شرکت کے وقت اس روایت سے بچنے کی کوشش کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں کبھی نہیں لگتا تھا کہ وہ ویسے ہی خوبصورتی کے معیار پر پورا اترتی ہیں تاہم حال ہی میں انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنی جلد کے ساتھ ہی خوبصورت ہیں اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس مقابلے میں بغیر میک اپ کے ہی حصہ لیں گی۔

میلیسا راؤف میک اپ کیے بغیر ہی مس انگلینڈ کے فائنل مقابلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں اب وہ اکتوبر میں ہونے والے فائنل میں مس انگلینڈ کے تاج کیلئے مقابلہ کریں گی۔
دریں اثناء
مس انگلینڈ مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں 20 سالہ سارہ افتخار حجاب پہننے والی پہلی مسلمان خاتون بن جائیں گی۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے بھی کچھ خواتین حجاب پہن کر مقابلے میں شریک ہوچکی ہیں، لیکن سارہ پہلی خاتون ہوں گی جو مس انگلینڈ کے فائنل میں حجاب پہنیں گی۔
مس انگلینڈ مقابلے کا فائنل منگل (4 ستمبر) کو نوٹنگم شائر کے کیلہم ہال میں منعقد ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com