پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اہم خبر آگئی
لاہور ( عمران قذافی سے ) محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ کے احکامات پر احمد بلال سیکشن آفیسر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کے دوران لائسنسی اسلحہ بھی ساتھ رکھنے پر پابندی عائد ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق محرم الحرام کے جلوس کے راستوں کے آس پاس کسی قسم کی کنسٹرکشن کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ اس کے علاوہ صوبے بھر میں بینرز، پلے کارڈز اور اشتعال انگیز تقاریر پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
Load/Hide Comments