روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

ظہیر کی والدہ نے دعا زہرا کے والدین سے معافی مانگ لی 

لاہور ( نبیلہ اکبر سے ) دعا زہرا سے شادی کرنے والے ظہیر احمد کی والدہ نے دعا زہرا کے والدین سے معافی مانگ لی۔

ظہیر کی والدہ نے اپنے اہل خانہ، ماڈل زنیرہ احمد اور  وکیل کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی ،  پریس کانفرنس کے دوران ظہیر احمد کی والدہ نور بی بی نے کہا کہ میرے دونوں بیٹوں کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا انہیں جلد از جلد لاہور منتقل کیا جائے۔

پریس کانفرنس  کے بعد میڈیا سے  گفتگو کرتے  ہوئے انھوں نے ظہیر کو اپنے مقامی عدالت میں پیش کیے جانے اور کیس کا فیصلہ بھی اسی عدالت میں سنائے جانے کا مطالبہ کیا۔

ظہیر کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہوں بس گزارش ہے کہ میرے بچوں کو یہیں منتقل کیا جائے اور فیصلہ بھی یہیں ہو ، جب سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا تھا تو اس کے بعد کیوں دوبارہ کیس کھولا گیا؟

انھوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے دعا کے جانے کے بعد ان کے والدین بھی تکلیف میں تھے، میں ان سے یہی کہوں گی کہ وہ میرے بہن بھائی کی طرح ہیں مجھے معاف کر دیں۔

 ظہیر کی والدہ کا کہنا تھا کہ ’شادی سے قبل مجھ سے ظہیر نے کہا تھا کہ میں کسی کو پسند کرتا ہوں اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں جس پر میں نے بیٹے سے کہا تھا کہ ابھی تمہیں پڑھنا ہے لیکن اس کے باوجود اس شادی میں کسی ایک کا قصور نہیں دونوں کا قصور ہے اور جب دعا کراچی سے آئی تو ظہیر اسے واپس بھیجنا چاہتا تھا لیکن وہ نہ مانی اور  اس نے کہا کہ میں مر جاؤں گی لیکن واپس نہیں جاؤں گی۔

دعا چاہیے یا ظہیر کے سوال پر ظہیر کی والدہ کا کہنا تھا کہ مجھے دونوں چاہئیں، بچوں کی محبت ہے اور  مجھے لگتا ہے ان کی محبت خراب نہیں کرنا چاہیے، ان کے والدین سے یہی کہوں گی آپ کی بچی معافی مانگ رہی ہے اسے معاف کر دیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com