محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا
کراچی ( ثاقب غوری سے ) محکمہ موسمیات نے 22 جولائی کی رات یا 23 جولائی کی صبح تک طاقتور ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہونےکا امکان ظاہر کیا ہے جو 26 جولائی تک اثرانداز رہےگا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں 24 سے 26 جولائی کے دوران اکثر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے -!!!’
Load/Hide Comments