روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

لاہور میں بارش کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

لاہور ( نبیلہ اکبر سے ) لاہور میں گزشتہ 9 گھنٹے سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں مسلسل برستے بادلوں نے جل تھل ایک کردیا ہے  وہیں شہر میں بارش کا 20 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیاہے۔

ترجمان واسا لاہور کے مطابق لاہور میں7 گھنٹے میں 238 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جو کم دورانیہ میں زیادہ بارش کا ایک ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل 2018 میں 14 گھنٹوں میں 288 ملی میٹر اور 2019 میں 250 ملی میٹر 10 گھنٹے میں ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں اب تک سب سے زیادہ تاجپورہ میں 234 ملی میٹر بارش  ریکارڈ کی گئی۔ائیرپورٹ ایریا میں 188 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔

مغل پورہ کے علاقے میں 171، چوک ناخدا میں 159، پانی والا تالاب کے علاقے میں 158 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لکشمی چوک میں 141، گلشن راوی کے علاقہ میں 128، فرخ آباد میں 119 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ایم ڈی واسا محمد غفران کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ بارش کے باوجود بیشتر علاقے کلیئر کردیے ہیں۔ تمام ڈسپوزل اسٹیشن فعال ہیں،جنریٹر بھی استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جبکہ لکشمی چوک،کوپر روڈ، دو موریہ، ایک موریہ، فردوس مارکیٹ،جی پی او کلیئر کردیے ہیں۔ نابھہ روڈ،بھاٹی گیٹ،جناح اسپتال،ٹکا چوک بھی کلیئر کر دیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com