روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

خاتون اول بشریٰ بی بی کی انتہائی قریبی دوست فرح خان دبئی روانہ

اسلام آباد: ( مبشر بلوچ سے )  قومی اسمبلی تحلیل اور کابینہ ختم ہونے کے بعد خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی انتہائی قریبی دوست فرح خان دبئی روانہ ہوگئیں جبکہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے بھی بیرونِ ملک روانگی کی تیاری شروع کردی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کی انتہائی قریبی دوست فرح خان دبئی روانہ ہوگئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے فرح خان آج ہی پاکستان سے دبئی روانہ ہوئیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فرح خان کے شوہر پہلے سے دبئی میں موجود ہیں۔علاوہ ازیں ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی بیرونِ ملک روانگی کے لیے تیار ہیں اور وہ کسی بھی وقت فلائٹ پکڑ پر پاکستان سے جاسکتے ہیں۔

اضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ دنوں متعدد بار فرح نامی خاتون کا نام لیا اور اُن پر کرپشن کے الزامات عائد کیے تھے۔

بعد ازاں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کو جب خاتون اول پر تنقید کا کوئی طریقہ نہیں ملا تو انہوں نے دوست کو بنیاد بنا کر الزام تراشی شروع کردی جبکہ فرح خان نہ تو پی ٹی آئی کی کوئی عہدیدار ہیں اور نہ ہی اُن کے پاس کوئی سرکاری عہدہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com