روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد

اٹک تحریک انصاف کا قلعہ ہے اور رہے گا:عثمان بزدار

لاہور ( مبشر بلوچ سے ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج اٹک میں صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والو ں میں صوبائی وزرا،ڈاکٹر یاسمین راشد، سید یاور عباس بخاری، ملک محمد انور،ایم این اے میجر (ر) طاہر صادق، ایم پی اے ملک جمشید الطاف، پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے صدر قاضی احمد اکبر، چیئرمین ضلع کونسل ایمان طاہر، ٹکٹ ہولڈرز ملک خرم علی خان، اکبر خان تنولی اور دیگر شامل تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قاضی احمد اکبر کے والد قاضی خالد محمود کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے قاضی احمد اکبر سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور قاضی خالد محمود مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹک کی تعمیر و ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں۔اٹک کو ماضی کی حکومت نے جان بوجھ کر نظر انداز کیا اور سابق حکومت کے دور میں اٹک کو ترقی کے سفر میں پیچھے رکھا گیا۔تحریک انصاف کی حکومت نے اٹک کے عوام کو ان کا حق واپس کیا ہے۔اٹک تحریک انصاف کا قلعہ ہے اور قلعہ رہے گا۔ جتنے ترقیاتی کام موجودہ دور میں اٹک میں ہوئے ہیں، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔اٹک میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ منتخب نمائندے اور تحریک انصاف کے عہدیداران میرے دست و بازو ہیں اور ان کی ان کی مشاورت سے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو آگے لے کر جا رہے ہیں۔ اپوزیشن عناصر ترقی مخالف ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔تنقید کرنے والے پیچھے رہ گئے ہیں اور نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com