روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مسلم لیگ ن کو کھری کھری سنادیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاکہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں گے۔ عوام ن لیگ کو ایسے مار دیں، یہ دوبارہ اٹھ نہ سکیں۔جہانیاں کے چودھری پرویزالٰہی سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب  کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ساتھ دیں۔ قائداعظم کے بعد یہ پہلا سچا لیڈر ہے۔ قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے شکر کریں اوراس کے لئے دعا کریں۔ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ ملکر عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں گے۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔ دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت ہوگی۔ ن لیگ کو ایسے مار دیں، یہ دوبارہ اٹھ نہ سکیں۔ شہبازشریف کوشرم الشیخ جا کر بھی شرم نہیں آئی۔

پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کو مانگنے کا ڈھنگ بھی نہیں آتا۔ باہر جا کر ملک کو بدنام کر رہا ہے۔ وزیراعظم باہر جا کر کہتا ہے مجھے بھیک دو۔ مجھے ڈر تھا شہبازشریف جا کر کہے گاکہ مجھے واپسی کا ٹکٹ بھی کرادو۔ شریف برادران اور ن لیگ نے کبھی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ دونوں بھائیوں نے عوام کی بہتری کا کبھی نہیں سوچا۔ جو حکمران پیسے بنانے آتے ہیں ان کے کام میں برکت نہیں ہوتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے سابق دور میں خزانے میں 400 ارب روپے سرپلس چھوڑے۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے دینے والا بنایا ہے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر دین کا کام کررہے ہیں۔ دین کی برکت سے کام آسان ہورہے ہیں۔پرویز الٰہی نے کہا کہ بچے اگر ناظرہ اور ترجمہ قرآن نہیں پڑھیں گے تو ڈاکٹر انجینئر نہیں بن سکیں گے۔ سہولتیں ملنے سے عوا م کے گھرں میں خوشی آئے گی۔ الیکشن سے پہلے پھر آکر پوچھوں گا آپ کے کام ہوئے نہیں۔ جہانیاں بار بار آتاجاتارہوں گا۔چودھری پرویزالٰہی نے جہانیاں کی تمام کچی آبادی کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو 40 بیڈ سے 150بیڈز اپ گریڈ کررہے ہیں۔ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال جہانیاں میں بلڈ بینک اورلیبر روم بھی قائم کے جائیں گے۔ جہانیاں میں ٹراما سنٹر بھی بنایا جائے گا۔ جہانیاں اور کچا کھوہ میں بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے کیمپس قائم کیے جائیں گے۔ جہانیاں کے گرلز ڈگری کالج کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ جہانیاں میں نیا چلڈرن ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔ سپیڈو بس سروس جہانیاں اورٹھٹھہ صادق آباد تک وسیع کی جائے گی۔ جہانیاں کے 11بی ایچ یو میں ایمبولینسیں دی جائیں گی۔ جہانیاں میں 1122ریسیکو موٹر بائیک سروس شروع کی جائے گی۔ ٹھٹھہ صادق آباد میں سیوریج سسٹم کے لئے 20کروڑ روپے دئیے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com