روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

عوام جب کھڑی ہو جائے تو وہ دنیا کی طاقتور قوم بن جاتی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: ( ثاقب ابراہیم غوری سے )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور ملک ناراض ہوکر کہہ رہا ہے روس کیوں گئے،عوام جب کھڑی ہو جاتی ہے تو وہ دنیا کی طاقتور قوم بن جاتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے دوسرے سیکیورٹی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مستقبل کے لیے سیکیورٹی ڈائیلاگ بہت ضروری ہے اور ہمارے دماغ میں نیشنل سیکیورٹی کا مطلب فوج تھا لیکن اپنے کمزور طبقے کی دیکھ بھال کرنا ہی سیکیورٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کبھی خودمختار نہیں رہی۔ اچکنیں سلوانے والے کہتے ہیں کہ امریکہ کو ناراض نہیں کرنا چاہیے اور ہمیں بہت ناراض ہو کر طاقتور ملک کہہ رہا ہے کہ روس کیوں گئے لیکن بھارت جو ان کا اتحادی ہے وہ روس کی پوری مدد کر رہا ہے اور برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی ہے اس لیے ہم مداخلت نہیں کر سکتے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں روس جانے پر نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، کیا کسی خودمختار ملک کو ایسی دھمکیاں دی جا سکتی ہیں ؟ جو ملک آزاد پالیسی کا نہ ہو وہ کبھی عوامی مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتا۔ امریکہ کو ناراض نہ کرنے اور آزاد خارجہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں مدینہ کی ریاست کی بات کرتا ہوں تو سمجھا جاتا ہے اسلام کا لفظ استعمال کر رہا ہوں۔ مدینہ کی ریاست بہترین نمونہ ہے اور جو خالص فلاح و بہبود کی بنیاد پر قائم ہوئی۔ سیکیورٹی عوام فراہم کرتی ہے اور وہ مضبوط طاقت ہوتی ہے لیکن ملک پر اشرافیہ نے قبضہ کیا ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی تھی اور ریاست مدینہ کی کامیابی تاریخ کا حصہ ہے۔ ہم نے سیکیورٹی سے متعلق کبھی بات نہیں کی جبکہ کیوبا نے پابندیوں کے باوجود ترقی کی۔

انہوں نے کہا کہ امیر اورغریب میں فرق سے لوگوں میں بےچینی پیدا ہوتی ہے جبکہ کرپٹ لوگ پیسہ چوری کر کے امیر ممالک میں رکھتے ہیں اور کرپشن ملک کو تباہ کر دیتی ہے۔ منی لانڈر کے خلاف اقدامات نہ کرنے سے منی لانڈرنگ ہوتی ہے اور مخصوص طبقہ ملک کو آگے بڑھنے نہیں دیتا۔

عمران خان نے کہا کہ ماضی میں ہم افغان جنگ میں شراکت دار رہے لیکن افغان جنگ میں شراکت داری مالی امداد کے لیے تھی یا افغانوں کی مدد کے لیے ؟ بقول امریکہ بھارت آزاد ہے تو ہم کیا ہیں 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com