این سی او سی کے خاتمے کا اعلان، کورونا سے متعلق ذمہ داری وزارت صحت کے حوالے
اسلام آباد ( ثاقب ابراہیم غوری سے )پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے تمام اشاریوں میں مسلسل کمی کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اپنی کارروائیاں سمیٹنے اور مستقبل کے آپریشنز کا کنٹرول وزارت صحت کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ای پیغام میں این سی او سی کی تحلیل کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔
اسد عمر نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ آج این سی او سی کا آخری دن ہے جس کے بعد تمام تر ذمہ داریاں وزارت صحت کے حوالے کردی جائیں گی۔
وفاقی وزیر نے این سی او سی کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کورونا کے کیسز انتہائی کم اور ویکسی نیشن سب سے زیادہ ہے۔
Load/Hide Comments