قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، عالمی خفیہ مراسلے کے مندرجات زیر غور
وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں خفیہ مراسلے کے مندرجات پر غور کیا گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی شرکت کی۔ ائیر چیف اور نیول چیف بھی اجلاس میں موجود تھے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر خزانہ شوکت ترین بھی اجلاس میں شریک تھے۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مبینہ دھمکی آمیز خط پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نے خط سے متعلق حقائق کے بارے میں عسکری حکام کو آگاہ کیا۔
Load/Hide Comments