روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

وزیراعظم سے عسکری حکام کی ملاقات، سیاسی فریقین کو قابل قبول آپشن دینے پر بات چیت

اسلام آباد:(واصب ابراہیم غوری سے )  وزیراعظم عمران خان سے عسکری حکام کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی فریقین کے لیے قابل قبول آپشن دینے پر غور کیا گیا جبکہ حکومت اور اپوزیشن کو صورت حال سے نکلنے کے لیے فیس سیونگ دینے پر بھی مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی عسکری حکام سے ملاقات میں سول اور عسکری حکام نے اگلے عام انتخابات پربیک ڈورمذاکرات شروع کرنے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کو ایسا آپشنز دینے پر غور کیا گیا جو دونوں سیاسی فریقین (حکومت اور اپوزیشن) کو قبول ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان کے وزیراعظم رہنے کے دورانیے سے متعلق بھی گفتگو کی گئی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے کی گئی انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کے اعتراضات دور کرنے اور حکومت اور اپوزیشن کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کے لئے فیس سیونگ معاہدے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ فیس سیونگ معاہدے کے مطابق قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں عام انتخابات کا اعلان کیاجائے گا جبکہ عام انتخابات کے انعقاد اور عبوری حکومت کی مدت پر بھی مشاورت کی گئی۔

اس اہم بیٹھک میں یہ بھی طے پایا کہ حزب اختلاف کے رضا مند ہونے تک کوئی چیز حتمی نہیں ہو گی، حکومت اور حزب اختلاف کے اتفاق کے بعد مکمل پیکیج پارلیمنٹ میں لایا جائے گا، اتفاق نہ ہونے پر تحریک عدم اعتماد کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com