یورپین یونین کے وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد

images 3

قائمقام چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی سے یورپین یونین کے10 رکنی وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات پاکستان اور یورپین یونین کے مابین ادارہ جاتی تعاون، وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے، تجارتی و اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ نے یورپین یونین کے وفد کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا۔ پاکستان یورپین یونین کے ساتھ رابطہ کاری کو خوش آئند سمجھتا ہے۔ تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال کیلئے پاکستان امن وترقی کو اہم سمجھتا ہے۔ سماجی و اقصادی ترقی کیلئے امن کا فروغ ناگزیر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں