روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا

شیخ رشید اور فواد چودھری بھی عمران خان کیخلاف ووٹ ڈالیں گے،سندھ کی صوبائی وزیر کا دعوع

اسلام آباد: (قاری عاشق حسین سے )سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا ہے کہ اتحادی بھی آئیں تو عمران خان کا جانا ٹھہر گیا ہے، شیخ رشید اور فواد چودھری بھی عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالیں گے۔

پی پی میڈیا سیل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ایم این ایز بھی سندھ ہاؤس میں رہ رہے ہیں۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ایم این ایز نے میڈیا کے سامنے آنے کا خود فیصلہ کیا، پی ٹی آئی کے اتحادی ہمارے ساتھ نہ بھی ہوں تو پھر بھی ہمارے نمبرز پورے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ گورنر سندھ عامر لیاقت حسین کے گھر گئے لیکن عامر لیاقت نے بھی واضح طور پر نہیں کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ اتحادی نہ آئیں تو پھر بھی اب عمران خان کا جانا ٹھہرگیا ہے، پی ٹی آئی کے کیمپ میں موجود لوگ بھی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزرا روزانہ دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن اب غنڈہ گردی مزید نہیں چل سکتی ہے۔ ان کا واضح طور پر کہنا تھا کہ جو آپ ہمارے ممبرز کے ساتھ کرو گے، وہی ہم کراچی میں پی ٹی آئی ممبران کے ساتھ کریں گے۔

سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی سلطنت کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، اب آپ بھی یہی کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا؟ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شرافت کا لبادہ اوڑھنے کی قسم نہیں کھائی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com