روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا

پی ٹی آئی کے 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں مقیم ہیں، راجہ ریاض کا دعویٰ

سندھ ہاؤس اسلام آباد میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے ایک ایم این اے نے "یرغمالی” اور "ہارس ٹریڈنگ” کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل سیکیورٹی خدشات کے باعث وہاں قیام پذیر ہیں.

نجی ٹی وی کی صحافی عاصمہ شیرازی نے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پی ٹی آئی کے نور عالم خان سمیت قانون سازوں سے بات کی جنہوں نے اس خیال کو ختم کردیا کہ انہیں ان کی مرضی کے خلاف سندھ ہاؤس میں رہنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے آج نیوز کو بتایا کہ "کسی نے ہمیں یہاں آنے کیلئے مجبور نہیں کیا ہے، کسی نے بھی ہمیں عدم اعتماد کے ووٹ کیلئے کوئی رقم ادا نہیں کی۔”

انہوں نے کہا کہ "میں نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹ دینے کیلئے ایک پیسہ بھی نہیں لیا ہے اور میں اس کی قسم کھا سکتا ہوں۔ ہم آئین میں دیئے گئے حق کے مطابق ووٹ دیں گے۔”

صحافی حامد میر سندھ ہاؤس کے ایک اور وزیٹر تھے جہاں انہوں نے جہانگیر ترین گروپ پی ٹی آئی کے ایم این اے راجہ ریاض سے بات کی، جنہوں نے دعویٰ کیا کہ حکمران پی ٹی آئی کے کم از کم 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں مقیم ہیں۔

انہوں نے حامد میر کو بتایا کہ انہیں ان کے خلاف سیکورٹی کریک ڈاؤن کا خوف ہے جیسا کہ 10 مارچ کو پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام کے اراکین اسمبلی کے خلاف کیا گیا تھا۔

راجہ ریاض نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنما پارلیمنٹ لاجز میں جانے کیلئے تیار ہیں اگر وزیر اعظم اس بات کی ضمانت دیں کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی چاہے ان کے عدم اعتماد کے ووٹ کے حق میں یا اس کے خلاف فیصلہ ہو۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت اپنے اسمبلی ممبران کو تحریک میں وزیر اعظم کے حق میں ووٹ دینے پر مجبور کر رہی ہے، ریاض نے کہا "مجھے سزا دی گئی ہے کیونکہ میں ہمیشہ عوام کو درپیش مسائل پر بات کرتا ہوں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com