خلع اور حق مہر کے حوالے سے عدالت کا بڑا فیصلہ
وفاقی شریعت عدالت نے خلع کی صورت میں ادا شدہ حق مہر کا 25 فیصد واپس کرنے کی دفعات غیر شرعی قرار دے دیں۔
وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کے مطابق اب پنجاب میں بھی خلع لینے پربیوی کو وصول شدہ حق مہر 100فیصد واپس کرنا ہوگا۔
وفاقی شریعت عدالت نے پنجاب حکومت کو 6 ماہ میں فیصلےکےمطابق قانون میں ترمیم کی ہدایت جاری کردی۔
واضح رہےکہ اس سے قبل پنجاب فیملی کورٹ ایکٹ کےمطابق خلع پر خاتون کو ادا شدہ حق مہر کا 25 فیصد واپس کرنا ہوتا تھا۔ْپنجاب کابینہ نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس1961ءکے تحت ویسٹ پاکستان رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی اور کابینہ نے نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے میں شق شامل کرنے پر اتفاق کیا جس کے بعد نکاح کے وقت دلہا دلہن کو ختم نبوتؐ پر ایمان کا حلف دینا ہوگا۔
کابینہ نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس1961ءکے تحت ویسٹ پاکستان رولز میں ترمیم کی منظوری دی اور نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے میں شق شامل کرنے پر اتفاق کیا جس کے بعد نکاح کے وقت دلہا دلہن کو ختم نبوتؐ پر ایمان کا حلف دینا ہوگا۔