روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

بھارت ریاستی دہشتگردی کروا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:(ثاقب ابراہیم غوری سے ) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کروا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور خواتین سمیت تمام کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو بھارت کو پاکستان کا منہ توڑ جواب کے 3 سال پورے ہو گئے، پاکستان نے مثالی تحمل کا مظاہرہ کر کے مادر وطن کا دفاع کیا جبکہ پاکستان نیوی نے بھی رواں ہفتے بھارتی آبدوز کا ایک بار پھر پتہ چلا کر دشمن کے عزائم ناکام بنا دیئے۔

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس رواں ماہ اسلام آباد میں ہو گا۔ ہم بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن بھارت پاکستان سے اچھے تعلقات نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے مگر بھارت مذاکرات نہیں چاہتا۔ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن جادیو کی گرفتاری ریاستی دہشت گردی کا کھلا ثبوت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کا اصل چہرہ دیکھ چکی ہے کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کروا رہا ہے، کلبھوشن یادیو کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جا رہا ہے لیکن بھارت بار بار کہنے کے باوجود کلبھوشن کو وکیل فراہم نہیں کر رہا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com