روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

ریسکو 1122ملازمین کیلئےخوشخبری، وزیراعلی پنجاب کا بڑا اعلان

لاہور(قاری عاشق حسین سے ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب ایمرجنسی کونسل کا 7واں اجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجاب ایمرجنسی سروس ایمپلائزریگولیشن2022ء کی اصولی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کوپنجاب ایمرجنسی سروس ایمپلائزریگولیشن2022ء کے مسودے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں ریسکیورز کیلئے رسک الاؤنس کی منظوری دی گئی۔ریسکیورز کو ایک بنیادی تنخوا ہ کے برابرریسکیوررسک الاؤنس ملے گا۔اجلاس میں محکمہ خزانہ کو رسک الاؤنس کے حوالے سے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں موٹر بائیکس ریسکیو سروس کا دائرہ کارمزید27 اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے اور جولائی تک پنجاب کے تمام اضلاع میں موٹر بائیکس ایمرجنسی ایمبولینس سروس شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ریسکیو1122سروس کو جدید خطوط پر استوار کیاہے جبکہ سابق حکومت نے اس اہم ادارے کو یکسر نظر انداز کیے رکھا اور8برس تک پنجاب ایمرجنسی کونسل کا اجلاس نہ بلایاگیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ایمرجنسی سروس کو سٹریم لائن کیا ہے۔2015ء کے بعد پہلی بارنئی258ایمبولینس ریسکیو1122کوفراہم کی ہیں۔ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس بھی شروع کی جارہی ہے۔ ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہپنجاب میں ریسکیو سروس کو مضبوط بنانے کیلئے تعاون فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہیں -اجلاس میں ریسکیو1122کی کارکردگی کو سراہاگیا۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،اراکین پنجاب اسمبلی مسرت چیمہ،خدیجہ عمر،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،ڈی جی ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیراوراعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com