روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

افغانستان کے راستے وسط ایشیائی ریاستوں کو گوادر سے ملانے کیلئے ٹرین سروس پر اتفاق

اسلام آباد:(یاسر ملک سے ) ایک سال میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت میں 50 فیصد جبکہ مشترکہ منصوبوں میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے، ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے ازبک صدر شوکت مرزایوف کے ساتھ ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس میں کہی۔

پاکستان اور ازبکستان نے اقتصادی، تجارتی، سائنس، تعلیم، انفارمیشن اور مذہبی سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور ٹرین رابطوں پر اتفاق بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں ازبک صدر شوکت مرزایوف کے ساتھ ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ازبکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مستحکم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت میں 50 فیصد جبکہ مشترکہ منصوبوں میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے کاروباری افراد کے مابین بھی روابط بڑھے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ازبکستان کے ساتھ افغانستان کے راستے روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے دونوں ملکوں کے مابین سیاحت اور تجارت میں اضافہ ہو گا۔

دونوں ملکوں کے مابین افغانستان کے راستے ٹرین چلے گی جو وسط ایشیائی ریاستوں کو گوادر پورٹ سے ملائے گی

پاکستان اور ازبکستان نے اقتصادی، تجارتی، سائنس، تعلیم، انفارمیشن اور مذہبی سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور ٹرین رابطوں پر اتفاق بھی کیا— فوٹو: پی آئی ڈی
عمران خان نے کہا کہ ٹرین رابطوں پر بھی اتفاق ہوا ہے، دونوں ملکوں کے مابین افغانستان کے راستے ٹرین چلے گی جو وسط ایشیائی ریاستوں کو گوادر پورٹ سے ملائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کے راستے کنکٹویٹی کا فائدہ نہ صرف ازبکستان اور پاکستان کو ہو گا بلکہ زیادہ فائدہ افغانستان کو ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ازبک صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا، ہم چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کا حق دیا جائے اور وہاں بھارتی مظالم کو روکا جائے۔

اسلامو فوبیا کے حوالے سے ازبکستان اورپاکستان کا یکساں مؤقف ہے
ان کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے حوالے سے ازبکستان اورپاکستان کا یکساں مؤقف ہے، مغربی ممالک کے دو سربراہان نے بھی ہمارے مؤقف کی تائید کی ہے ، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی کہا ہے کہ پیغمبرﷺ کی شان میں گستاخی کو کسی صورت بھی اظہار رائے کی آزادی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

پاکستان اور ازبکستان ، افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کیلئے مل کر کام کریں گے
انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ پر مسلم ممالک کو مل کر مہم چلانی چاہیے۔ افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان ، افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کیلئے مل کر کام کریں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے مہمان نوازی پر پاکستان کے عوام اور قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنے کا بڑی شدت سے انتظار تھا لیکن کورونا کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک تعاون کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ دوطرفہ، علاقائی و بین الاقوامی امور پر گفتگو تعمیری رہی، پاکستان کی سیاسی اور ثقافتی ترقی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وسطی ایشیا سے مزار شریف، کابل اور پشاور ریلوے کی تعمیر پر مستقبل قریب میں کام شروع ہو گا
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پروگرام ”نیا پاکستان” اور ازبکستان کا نیا ازبک پروگرام میں بڑی مماثلت پائی جاتی ہے۔ دونوں ملکوں نے ثقافتی شعبوں کی بحالی کیلئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا سے مزار شریف، کابل اور پشاور ریلوے کی تعمیر پر مستقبل قریب میں کام شروع ہو گا، اس منصوبے سے وسطی ایشیا گوادر پورٹ سے منسلک ہو گا۔

ازبک صدر نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں علاقائی سلامتی کا معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا۔ ازبک صدر نے افغانستان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی بنیادوں پر افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرے اور افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنا چاہیے۔.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com