روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

خصوصی افراد کو تکنیکی مہارتیں اور ملازمتیں فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، خاتون اول ثمینہ عارف علوی کا تقریب سے خطاب

ملتان۔(ثاقب ابراہیم غوری سے ):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ خاتون اول محترمہ ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو تکنیکی مہارتیں اور ملازمتیں فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انہیں مرکزی دھارے میں لا کر قومی ترقی کے عمل کاحصہ بنایا جاسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے غیرسرکاری تنظیم ”تارے زمین پر“ کے زیراہتمام” اپنا روزگار سکیم “کے تحت منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر اظہار خیال کرتے ہوئےکیا۔ خاتون اول نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک کی15فیصد آبادی مختلف حوالوں سے معذوری کاشکارافراد پرمشتمل ہے۔ان افراد کو اگرتربیت فراہم کی جائے تو وہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔اس سے ان کا اپنامستقبل بھی محفوظ ہوگا اور وہ بہتر اورباوقارانداز میں زندگی گزار سکیں گے۔ ثمینہ عارف علوی نے کہاکہ حکومت نے خصوصی افراد کے لیے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کیا ہے اور اس کابنیادی مقصد یہ ہے کہ ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔

حکومت نے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر محکموں سے کہا ہے کہ وہ پانچ فیصد کوٹے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ معاشرہ بھی معذور افراد کے بارے میں اپنے روایتی طرز عمل کو تبدیل کرے اور ایسے بچوں اورافراد کو بوجھ نہ سمجھے۔انہیں بہتر زندگی گزارنے کے لیے مختلف مہارتوں کی تربیت فراہم کی جانی چاہیے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام شہروں اور عوامی مقامات پر خصوصی افراد کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں اور سڑکوں اور عوامی مقامات کو اس انداز میں ڈیزائن کیا جائے کہ خصوصی افراد کو آمدورفت میں آسانی ہو۔ ایسے افراد کو سکولوں ،یونیورسٹیوں ،کالجوں اور دیگر مقامات پرصحت مند ماحول فراہم کیا جائے ا ورانہیں معاشرے سے الگ تھلگ نہ رکھا جائے۔اس موقع پر ثمینہ عارف علوی نے تین خصوصی افراد کو ان کے لیے تیارکیے گئے رکشے اور پانچ افراد کو وھیل چیئرز فراہم کیں۔یہ رکشے اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ ان کی مدد سے یہ خصوصی افراد مختلف اشیاءفروخت کرکے اپنا روزگاربہتربناسکتے ہیں ۔قبل ازیں تارے زمین پر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر فریدہ کاشف نے خاتون اول کو اپنی تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے امراض قلب کا شکار بچوں کی سرجری کے لیے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان کوخصوصی مشینری عطیہ کی ہے۔وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے سیاسی امور اور چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامرڈوگر او ر سینیٹرو معاون خصوصی سید عون عباس بپی بھی اس موقع پر موجودتھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com