ہوشیار: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے سے زائد اضافہ
اسلام آباد: (یاسر ملک سے ) اوگرا نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 318 روپے مزید مہنگا کردیا ہے۔یوتھ ویژن نیوز کے مطابق اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 318 روپے 74 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ہے۔
قیمت میں اضافے کے بعد 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2758 روپے 67 پیسے ہوگئی ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے ایک پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 233 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر اس وقت 2439 روپے 93 پیسے کا ہے۔
Load/Hide Comments