روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

پیٹرول اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر، بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان

اسلام آباد ( ثآقب ابراہیم غوری سے ) وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر جبکہ  بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کر دیا،عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وزیراعظم کو بھی نہیں چھوڑا جا رہا، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

قوم سے خطاب  کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ آئندہ بجٹ تک پیٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے آئی ٹی سیکٹرکمپنیوں کیلئےٹیکسوں میں100فیصد کمی اور گریجویٹس بےروزگاروں کو30ہزارروپےکی انٹرن شپ دینےکااعلان کیا، انہوں نے کہا  کہ 26لاکھ اسکالرشپس دیں گے، احساس پروگرام کےتحت اب 14ہزارروپےملیں گے۔

کامیاب جوان پروگرام کےتحت نوجوانوں کوکاروبار کیلئے بلاسود قرضہ دیاجائےگا،پنجاب میں مارچ کےآخرتک ہرگھرانےکےپاس صحت کارڈہوگا۔

نوجوانوں اور کسانوں کو آسان اقساط پر قرضے دیئے جائیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری پر 5سال تک ٹیکس چھوٹ دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  شور مچا ہوا ہے کہ آزادی صحافت پر پابندی لگائی جا  رہی ہے،پیکا قانون 2016 میں بنا،  ہم صرف اس میں ترمیم کر رہے ہیں، پاکستان کے میڈیا میں 70 فیصد خبریں حکومت کے خلاف ہیں، اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

پیکاقانون اس لیےلارہےہیں کہ سوشل میڈیاپرگند مچاہواہے، چائلڈ پورنوگرافی کی بھرمار ہے، ایسا مواد کسی مہذب دنیا کے سوشل میڈیا پر نہیں،جعلی خبریں معاشرےکیلئےبہت بڑامسئلہ ہے،ایف آئی اے کے پاس 94ہزارکیسزہیں جن میں صرف38کیسزکافیصلہ ہواہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک صحافی نے ان کی  ذات سےمتعلق گفتگوکی جس پروہ عدالت گئے،تین سال ہوگئےوزیراعظم کوانصاف نہیں ملا،ایک وزیرکےخلاف خاتون نےلکھااسےانگلینڈسےانصاف ملا،شوکت خانم کےخلاف حنیف عباسی نےپراپیگنڈاکیا،10سال ہوگئےابھی تک انصاف نہیں ملا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اچھےصحافی پیکاقانون سےخوش ہوں گےکہ جعلی خبروں کاخاتمہ ہو،مراد سعید بھی انگلینڈ میں کیس کرنے کا سوچ رہےہیں۔ ایک صحافی نے لکھا کہ عمران خان کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی،کہا جارہاہے کہ آزادی صحافت پر پابندی لگائی جارہی ہے۔آزادی صحافت کے نام پر بلیک میل کیاجارہاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیامیں تیزی سےصورتحال تبدیل ہورہی ہے،حالیہ دنوں میں چین اورروس کےدورےکیے،میرےوالدین غلام ہندوستان میں پیداہوئے،میں  ایک آزادملک میں پیداہوا،ہمیشہ سےخواہش تھی کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزادہو۔

دہشتگردی کےخلاف جنگ میں امریکاکاساتھ دیناغلط تھا،نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا،ہمیشہ کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں امریکاکاساتھ دینادرست نہیں،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں 80ہزارپاکستانی شہیدہوئے،ہمیں اس جنگ میں 150ارب ڈالرکانقصان ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے دور میں 400 ڈرون حملے ہوئے، دونوں جمہوری لیڈروں نےڈرون حملوں پراحتجاج تک نہیں کیا،آصف زرداری نےکہاڈرون حملوں میں جانی ومالی نقصان سےہمیں فرق نہیں پڑتا۔

جن حکمرانوں کےپیسےباہرہوں انہیں ملکی مفادسےغرض نہیں ہوتی،جن کےپیسےباہرپڑےہوں ،پاکستانی انہیں ووٹ نہ دیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین اورروس میں زبردست بات چیت ہوئی،روس اس لیےجاناتھاہم نے20لاکھ ٹن گندم درآمدکرنی ہے،

حکومت کو ورثےمیں تاریخی بجٹ خسارہ ملا،کوروناکی وجہ سےپوری دنیاکی معیشت متاثرہوئی،کوروناجیسی وبا100سال میں ایک بارآتی ہے،کوروناوباکےدوران عوام کوریلیف دیا،پاکستان کی کوروناکےدوران پالیسی کودنیانےسراہا۔

دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی آئی ہوئی ہے،گھی ،دالیں اورپٹرول ہم امپورٹ کرتےہیں،آپ لوگ خودگوگل کرکےدیکھ لیں کہ دنیابھرمیں مہنگائی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کےادوارکاریکارڈبھی چیک کریں،امریکا میں مہنگائی کا40سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیاہے،کینیڈا میں مہنگائی کی شرح کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹا،برطانیہ میں 30اور ترکی میں 20سالہ مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹا۔

وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ شور مچایا جاتا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے حکومت کو ہٹا دو،مانتےہیں مہنگائی ہے،پیپلزپارٹی کے2008سے2012تک 12اعشاریہ 13فیصد مہنگائی رہی،2008سے2012میں13اعشاریہ 6فیصد مہنگائی ہوئی۔

پیپلزپارٹی کے چوتھے دور میں مہنگائی13اعشاریہ 8فیصد تھی،ن لیگ کے تیسرے دور میں 5 فیصد مہنگائی ہوئی،پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی کی شرح 8اعشاریہ 5فیصد رہی۔

عمران خان نے کہا کہ بل گیٹس نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا، انہوں نے این سی او سی کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،احساس کیش پروگرام نے عوام کے لیے سہولیات پیدا کیں،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں برطانوی وزیراعظم نے پاکستان کو سراہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com