روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

احساس 8171 ایس ایم ایس رجسٹریشن سروس دوبارہ کھول دی گئی

اسلام آباد(مبشر بلوچ سے ) احساس راشن رعایت پروگرام کیلئے کم آمدنی والے خاندانوں کو رجسٹر کرنے کے لیے احساس 8171 ایس ایم ایس سروس کل دوبارہ کھل رہی ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا،’’لوگوں کی گہری دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم نے احساس 8171 ایس ایم ایس سروس کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان احساس کے راشن رعایت پروگرام سے مستفید ہو سکیں‘‘۔
جن خاندانوں کی ماہانہ آمدنی 50,000روپے سے کم ہے وہ اپنا CNIC نمبر 8171 پر بھیج کر اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کے خاندان کا صرف ایک فرد جس کا موبائل نمبر اس کے اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) پر جاری کیا گیا ہے وہ 8171 کے ذریعے اپنے خاندان کو رجسٹر کروا سکتا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نے کہاکہ نیشنل بینک آف پاکستان کے شراکت سے پروگرام کا باضابطہ آغاز ہوچکا ہے اس سلسلے میں، تمام ترانتظامات مکمل ہیں۔

26 جنوری 2022 کو پورٹل کے بند ہونے تک، رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں، 19.5 ملین درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 9.3 ملین خاندانوں کی نشاندہی کی گئی۔ ان خاندانوں کی اہلیت کی تصدیق فی الحال ’’احساس سروے رجسٹری اور ڈیٹا اینالیٹکس‘‘ کے ذریعے کی جا رہی ہے اور کچھ خاندانوں کو انکی اہلیت کی تصدیق کے لیے 8171 سے اہلیت کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں اور وہ احساس راشن سبسڈی کو استعمال کر رہے ہیں۔
پروگرام کے تحت، 20 ملین اہل خاندانوں کو آٹا، دالوں، کوکنگ آئل یا گھی کی خریداری پر ماہانہ بنیادوں پر 30 فیصد ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔ مجموعی طور پر، ملک بھر میں 130 ملین افراد اس پروگرام سے مستفید ہوں گے جو کہ ملک کی آبادی کا تقریباً 53 فیصد ہیں۔احساس راشن رعایت پروگرام میں پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی صوبائی حکومتیں حصہ لے رہی ہیں۔ وفاقی حکومت اور تمام شریک وفاقی اکائیاں مالی وسائل 65/35کے تناسب سے بانٹ رہی ہیں۔ویب پورٹل https://ehsaasrashan.pass.gov.pk/ کے ذریعے ملک بھر میں کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com