روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

جاتی سردی لوٹ آئی، مزید بارشوں کی پیشن گوئی

لاہور (مبشربلوچ سے ) جاتی سردی لوٹ آئی، مزید بارشوں کی پیشن گوئی، لاہور اور دیگر شہروں میں گزشتہ رات کی موسلادھار بارش کے باعث درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے چلا گیا۔گزشتہ 2 دنوں کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں گرم ہوتا موسم دوبارہ سے سرد ہو گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ رات صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی بادل جم کر برسے۔
گزشتہ رات شہر میں بارش کے 2 اسپیل آئے، جبکہ ہفتے کے روز دن بھر شہر میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی چلتی رہی اور سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہے۔ بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور سرد ہوائیں چلنے کے باعث لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی درجہ حرارت میں واضح کمی آئی ہے۔

ہفتے کے روز کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیٹی گریڈ سے نیچے چلا گیا۔ اچھی بارش کی وجہ سے مسلسل فضائی آلودگی کا شکار رہنے والے لاہور کے ائیر کوالٹی انڈیکس میں بھی زبردست بہتری آئی۔

ہفتے کے روز شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 89 رہا۔ جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا مطلع جزوی طور پر اگر آلود رہنے کی پیشنگوئی کرتے ہوئے شہر اور گردونواح میں مزید بارش برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب کے علاوہ خیبرپختونخواہ میں بھی بارشوں اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کوہستان، بونیر،شانگالہ، مانسہرہ،ایبٹ آباد، باجوڑ،چترال، دیر اور سوات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com