وزیراعظم عمران خان پیر کو قوم سے خطاب کریں گے
اسلام آباد ( ثاقب ابرہیم غوری سے ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پیر کو قوم سے خطاب کریں گے۔
اسلام آباد میں جسلے سے خطاب کے دوران اسدعمر نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب کا انتظار کریں ، وہ قوم کو خوشخبری دیں گےانہوں نے مزید کہا کہ خطاب سن کر آپ کو بھی خوشی ہوگی کہ ایک سچا اور محب وطن لیڈر اپنے عوام کا درد رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم رات کو جاگ کر روس سے واپس پہنچے ، اسی دوپہر میٹنگ کی ، چھٹی والے دن بھی کام کررہے ہیں۔سد عمر نے کہا کہ نیا پاکستان کسی کے سامنے سر جھکانے کیلئے تیار نہیں ہے، ساڑھے تین سال سے ایک نیا پاکستان نظر آ رہا ہے، اس وقت پاکستان کی عزت ہو رہی ہے۔
Load/Hide Comments