روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار او رلیہ کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، عمومی سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب کے ترقیاتی امو رپر تبادلہ خیال



لاہور(عمران قذافی سے )-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اورلیہ کے ارکان اسمبلی ایم این اے نیاز احمد جھکڑ، ایم پی اے شہاب الدین اور لالہ محمد طاہر نے ملاقات کی،ملاقات میں عمومی سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب کے ترقیاتی امو رپر تبادلہ خیال کیاگیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے عہد نبھارہے ہیں -لیہ سمیت ڈیرہ غازی خان میں قومی صحت کارڈ سے مفت علاج کی سہولت دی جارہی ہے- جنوبی پنجاب کے لئے مختص 200ارب روپے کسی او رجگہ منتقل نہیں ہوسکتے-جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ سے جنوبی پنجاب ہی کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے-جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز کو ترقیاتی فنڈز سمیت دیگر مالیاتی امور میں بااختیار بنا دیا گیاہے-انہوں نے کہاکہ عوام کی سہولت کے لئے سیکرٹریز کو بجٹ کے استعمال کے لئے بااختیار کردیا گیاہے-ملتا ن میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے لیہ سمیت تمام علاقوں کے لوگ مستفید ہوں گے- جنوبی پنجاب کے زیرتکمیل میگا پراجیکٹ ترجیحی بنیادوں پر شفافیت کے ساتھ مکمل کئے جائیں گے-ملتان میں نشتر ٹو ہسپتال جلد عوام کے لئے کھول دیاجائے گا،لیہ اور دیگر شہروں کے لوگ بھی مستفید ہوں گے-لیہ میں 200بیڈ پر مشتمل ہسپتال بنائیں گے-وفاقی وزیرمخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی او رخوشحالی کے لئے یکساں ترقی کا ویژن قابل تحسین ہے-ایم این اے نیاز احمد جھکڑ نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے ذریعے پسماندہ علاقوں کی تقدیر بدل جائے گی-ایم پی اے شہاب الدین نے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت کا حقیقی جذبہ رکھتے ہیں – ایم پی اے لالہ محمد طاہر نے کہاکہ پنجاب میں حقیقی ترقی کا دور اب شروع ہوا- شرکاء نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب کی 3تہائی اکثریت کے لئے صحت کارڈ کے اجراء پر مبارکباد پیش کی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com