روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

شاہ محمود اور زرتاج گل سمیت کون سے وزرا کارکردگی نہ دکھا سکے؟

اسلام آباد ( واصب ابراہیم غوری سے وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار سزا و جزا کا نظام متعارف کرواتے ہوئے اپنی حکومت میں بہترین کارکردگی دکھانے والی 10 وزارتوں کا اعلان کرتے ہوئے وزرا میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے ہیں۔ حکومت کے معیار کے تحت اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی وزارتوں میں حیرت انگیز طور پر چند اہم وزارتیں اور میڈیا پر متحرک وزرا شامل نہیں تھے جن میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل، علی امین گنڈا پور کے علاوہ چند دیگر وزرا شامل ہیں۔ وزیراعظم کے دفتر سے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی وزراتوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق مراد سعید کی وزارت مواصلات اول نمبر پر آئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں خاص طور پر مراد سعید کی تعریف بھی کی اور انہیں اعلیٰ کارکردگی پر مبارکباد دی۔ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں میں اسد عمر کی وزرات برائے منصوبہ بندی، ثانیہ نشتر کی وزارت تخفیف غربت، شفقت محمود کی وزارت وفاقی تعلیم، شیریں مزاری کی وزارت انسانی حقوق، خسرو بختیار کی صنعت و پیدوار، رزاق داؤد کی وزارت تجارت و سرمایہ کاری، شیخ رشید کی وزارت داخلہ اور فخر امام کی وزارت فوڈ سیکورٹی شامل تھیں۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تقریب کے بعد ٹوئٹر پر اپنی وزارت کو سرٹیفیکیٹ نہ ملنے کی وضاحت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’10 وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد، ہم اس بار اس لیے جگہ نہیں بنا سکے کہ کارکردگی ان پراجیکٹس پرعملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جو وزارت وزیراعظم آفس کو دیتی ہے۔ میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جو میرے خیال میں زیادہ سود مند ہوں گے۔ اگلی دفعہ ان شاء للہ۔‘ اچھی کارکردگی کے سرٹیفیکیٹ نہ حاصل کر سکنے والوں میں چند انتہائی متحرک وزرا شامل ہیں جو میڈیا پر حکومت کا بھرپور دفاع کرتے نظر آتے ہیں اور اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں۔ کارکردگی سرٹیفیکیٹ نہ پانے والوں میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل، وزیر توانائی حماد اظہر، وزیر امورِکشمیر امور علی امین گنڈاپور، وزیرقانون فروغ نسیم، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب شامل تھے۔ اہم ترین وزارتوں میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کی وزارتیں بھی کارکردگی سرٹیفیکیٹ حاصل نہ کر پائیں۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے اچھی کارکردگی کا سرٹیفیکیٹ حاصل نہ کر پانے والوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی بچپن میں پڑھائی میں پیچھے تھے مگر جب سے سکول میں سب کے سامنے مارکس پڑھ کر سنائے جانے کی روایت شروع ہوئی تو ان کی کارکردگی بھی بہتر ہو گئی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن شہزاد ارباب نے تقریب کے دوران وزراتوں کی کارکردگی کے معیار کو جانچنے کے طریق کار کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ دیکھا گیا ہے کہ کون سی وزارت نے گورننس کی کوالٹی بہتر کی اور اس میں کتنی کوشش صرف کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کے کل 1090 اہداف تھے جس میں 426 اس سال مکمل ہوں گے۔ ان میں سے 207 گورننس سے متعلق تھے، سو سے زائد معاشی ترقی سے متعلق تھے جبکہ 64 کا تعلق پالیسی اور قانون سازی سے تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com