روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی مضبوط، مستحکم اور پرامن پاکستان کی ضامن ہے”کیپٹن محمد ظفر اقبال

"پری پیئرڈ کیٹگری گاڑیوں کی ریس کا افتتاح کیا۔”

بہاول پور(واصب ابراہیم غوری سے ) 17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی مضبوط، مستحکم اور پرامن پاکستان کی ضامن ہے اوراس سپورٹس ایونٹ میں ملک بھر سے ریسرز کی شرکت اور دنیا بھر سے سیاحوں کا اس ریلی کو دیکھنے کے لئے آنا اورپھرپرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، سوشل و ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے اس خوبصورت ایونٹ کو دنیا بھر میں وائرل کرنے سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے آج یہاں 17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی تقریبات کے سلسلہ میں بہاول جم خانہ کے زیر اہتمام دلوش اسٹیڈیم ڈیراور کے مقام پر ٹینٹ پیگنگ (نیزہ بازی) کے منعقدہ مقابلہ جات کے موقع پربحیثیت مہمان خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرریجنل پولیس آفیسر بہاول پور شیر اکبر، ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور عبادت نثار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، ضلعی انتظامیہ، ممبران بہاول جم خانہ، ضلع کونسل و سپورٹس افسران سمیت سیاحوں اور مقامی عمائدین کثیر تعداد میں موجود تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی میں پہلی بارٹینٹ پیگنگ جیسے مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شاندار ریس، رنگا رنگ ثقافتی تقریبات اور دیگر تفریحی سرگرمیاں دیکھنے کا موقع مل رہا ہے جو خوش آئند امر ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی جیسے میگاایونٹ کے موقع پر اسی طرح کے صحت مندانہ مقابلہ جات کے انعقاد کی ہماری نوجوان نسل کو سخت ضرورت ہے جس سے ان کو اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کونکھارنے میں نمایاں مدد ملتی ہے۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی میں دیگر رنگا رنگ ثقافتی تقریبات کے ساتھ ساتھ ٹینٹ پیگنگ، کبڈی، رسہ کشی، کشتیاں، والی بال اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹینٹ پیگنگ مقابلہ میں بہترین نظم و ضبط اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا ہے۔یاد رہے کہ ٹینٹ پیگنگ مقابلہ جات میں صادق پبلک سکول بہاول پور کے رائیڈنگ کلب کے طلباء و طالبات اور ایشیا ٹینٹ پیگنگ کلب نے بھی شرکت کی۔ٹینٹ پیگنگ مقابلہ کے موقع پر شائقین اور سیاحوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔مقابلہ جات کے اختتام پر کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے ٹینٹ پیگنگ مقابلہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے۔

چیئرمین ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر سہیل چیمہ نے17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے سلسلے میں دلوش اسٹیڈیم چولستان کے مقام پر پری پیئرڈکیٹگری گاڑیوں کی ریس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جنرل منیجر ٹی ڈی سی پی توقیر عباس کا ظمی، صاحبزادہ فیض الرشید عباسی اور شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے۔چیئرمین ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر سہیل چیمہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹورازم کے فروغ کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی سے علاقے کی تاریخ اور ثقافت اجاگر ہوگی۔یاد رہے کہ پری پیئرڈکیٹگری میں 39گاڑیوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پری پیئرڈکیٹگری کا پہلا راؤنڈ 231 کلومیٹر فاصلہ پر محیط ہے۔انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر سپورٹس سرگرمیوں اور نیزہ بازی کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ دلوش اسٹیڈیم کے مقام پر شاندار ٹریڈ میلہ کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com