روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

عثمان ڈار کی بینکوں کو قرضوں کی ادائیگی کا عمل بلا تاخیر مکمل کرنیکی ہدایت

کراچی: (ثاقب ابراہیم غوری سے ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ قرضوں کی ادائیگی کا عمل بلا تاخیر مکمل کیا جائے۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت نجی بینکوں کے دورے کے دوران دی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی گزشتہ چار دنوں سے کراچی میں موجود ہیں اور قرضوں کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کے لیے بینکوں کے دورے کر رہے ہیں۔

عثمان ڈار نے اس ضمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ کو لے کر ایک خوف کا ماحول بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا پاکستان تحریک انصاف کا ورکر ہونا جرم ہے؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے واضح طور پر کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز اتنے نالائق نہیں کہ وہ میرٹ پر پورا نہ اتر سکیں۔ انہوں ںے پی ٹی آئی ورکرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ سے نہ گھبرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کامیاب جوان سمیت احساس اور نیا پاکستان پروگرام کیلئے اہل ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ
عمران خان کی تحریک کا حصہ بننے والا ہر نوجوان ہر منصوبے کا حصہ بنے۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق عثمان ڈار نے کہا کہ کراچی میں اب تک تین ارب روپے تقسیم کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 ہزار خاندانوں کے افراد با عزت روزگار حاصل کر چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com