روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے، جنرل باجوہ

کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا  ہے کہ جدید دور کی جنگوں میں ہم عصر چیلنجز سے باہم آگاہی ہی بالادستی کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دورہ کراچی میں آرڈیننس سینٹرملیر میں کرنل کمانڈنٹ کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے میجرجنرل سید شہاب شاہد کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرڈیننس کور کی امن و جنگ میں خدمات کو سراہتے ہوئے کور کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں حاضرسروس اور یٹائرڈ افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

پاک فوج کے سربراہ  نے پی اے ایف ایئروار کالج انسٹیٹیوٹ کا بھی دورہ کیا اور بینچ میں ایئروار کورس کے شرک اسے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے جدید رجحانات سے متعلق افسران کو خود کو آراستہ کرنے پر زور دیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جدیدرجحانات سے آراستہ کر کے جنگ میں بالادستی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی فاؤنڈیشن کا بھی دورہ کیا اور اس دوران انہیں مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے معیاری سروسز فراہم کرنے پر فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے فاؤنڈیشن کی قومی خزانے میں بھاری زرمبادلہ کی فراہمی کی بھی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کراچی پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے استقبال کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com