روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

فواد چوہدری اور فردوس عاشق کو جسٹس وقار سیٹھ کی قبر پر جاکر معافی مانگنے کا حکم

پشاور: (قاری عاشق حسین سے )خصوصی عدالت کے جج وقار سیٹھ کے خلاف ہرزہ سرائی پر توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان نے پشاور ہائی کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ 

ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا سنانے والے خصوصی عدالت کے جج وقار سیٹھ کے خلاف وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان عدالت میں پیش ہوئیں۔ دونوں نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

جسٹس روح الامین نے ان سے کہا کہ جس جج صاحب کی دل آزاری کی ہے ان کی قبر پر جاکر دعا کریں اور معافی مانگیں، اللہ تعالی بھی عفو درگزر کو پسند کرتا ہے لیکن جس بندہ کی آزاری کی ہو اس سے معافی مانگنا ضروری ہے، آپ ان کے قبر پر جائیں ان سے معافی مانگیں پھر ہمارے پاس آجائیں، آپ ذمہ دار لوگ ہیں، اگر اس طرح کی زبان استعمال کریں گے تو عام آدمی کیا کرے گے۔

عدالت نے دونوں کو تحریری حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ حلف نامہ جمع کرائیں پھر ہم آرڈر کریں گے۔

واضح رہے کہ اس کیس میں وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم، سابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر اور سابق اٹارنی جنرل انور منصور پہلے ہی عدالت میں پیش ہوکر معافی مانگ چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com