ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائر منٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پاکستان سوسائٹی آف ہارٹیکلچر سائنسز کے زیر اہتمام8ویں دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس
یوتھ ویژن نیوز (علی رضا غوری سے )ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائر منٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پاکستان سوسائٹی آف ہارٹیکلچر سائنسز کے زیر اہتمام8ویں دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس اور ایکسپو اختتام پذیر ہو گئی۔
اختتامی سیشن میں ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی نے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس میں ایران، مصر، ترکی، افغانستان اور پاکستان کی مختلف جامعات اور اداروں سے آئے ہوئے مندوبین کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کے انعقاد اور سرپرستی پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اکبر انجم شعبہ ہار ٹیکلچر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے کانفرنس کی سفارشات پیش کی۔ کانفرنس کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس نے بتایا کہ اختتامی روز 4ٹیکنیکل سیشن منعقد ہوئے۔
جن کی صدارت بلترتیب پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم خان بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی، پروفیسر ڈاکٹر عامر نواز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان،پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور ڈاکٹر بشارت علی سلیم محکمہ توسیع زراعت پنجاب نے کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین نے کانفرنس کے تیسرے روز فیلڈ وزٹ کئے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور بہاول پور کے دیگر اداروں میں ہارٹیکلچر کے شعبے پر تحقیق اور کام کا جائزہ لیا۔