”خواتین بزم اقبال ایوان اقبال میں محترم اسلم کمال کے لئے تعزیتی اجلاس "
یوتھ ویژن :لاہور، فریدہ خانم ,خواتین بزمِ اقبال کے پندرہ روزہ اجلاس میں گزشتہ روز ” خواتین بزمِ اقبال ” کے بانی سر اسلم کمال مرحوم کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انقعاد کیا گیا-
اس تعزیتی تقریب میں بزم کی سینیئرز و جونئیرز اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی , جن میں
کشور ملک ، عظمیٰ کمال، صفورا شاہد، ثریا شاہد، ربیعہ نسرین، صائمہ کاردار، شکیلہ، نفیسہ، فریدہ خآنم، فرحانہ الہی، عابدہ صباحت، بشریٰ اصغر، صالحہ کاردار، روبینہ طارق، صفیہ صابری، آمنہ، رضیہ بیگم، شیریں گل، فرخندہ کاردار اور دیگر شامل ہیں .
یوتھ ویژن نیوز کے مطابق ریفرنس میں اُن کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کروائی گئی , بزم کی ممبرز خواتین نے اسلم کمال مرحوم کی خدمات کا ذکر کیا اور اُنھیں بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا. نظامت کے فرائض سلمیٰ نور نے انجام دیئے , شرکاء میں بزم کی چیئرپرسن کشور ملک نے اسلم کمال کا تعارف اور اُن کی خدمات کی تفصیلات بیان کیں ، صائمہ کاردار نے سر اسلم کمال سے پہلی ملاقات کا احوال بتایا, شیریں گل رعنا نے حاضرین محفل کو اسلم کمال کے بارے میں لکھا ہوا اپنا کلام سنایا, صفیہ صابری نے اسلم کمال کی یادیں شرکاء کے ساتھ شیئر کیں , عابدہ صباحت نے تعلیم و تربیت میں اسلم کمال کا چھپا انٹرویو عظمیٰ کمال کی خدمت میں پیش کیا۔
رضوانہ کوکب نے اسلم کمال اور یادیں بیان کیں , صفورا شاہد نے اپنی کتاب کے سرورق کا احوال بتایا کہ محترم اسلم کمال نے اسے بنایا تھا . محترم اسلم کمال کی صاحبزادی عظمیٰ کمال نے اپنے والد کی یادیں بہت رقت انگیز انداز میں بیان کیں اور بزم کی تمام خواتین اور ایوان اقبال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آخر میں اسلم کمال مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی .خواتین بزم اقبال کے تعزیتی ریفرنس میں شامل ہو کرجانا کہ اسلم کمال صاحب کس طرح قلم و اقبال کو خواتین میں فروغ دے رہے تھے –
اور وہاں ان کی پرستار خواتین ان کے علم و فضل کے ساتھ ساتھ اپنی انفرادی زندگیوں میں بھی ان سے رہنمائ لیتی تھیں , اس موقع پر اسلم کمال صاحب بہت یاد آئے جب سب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان سے عقیدت کے اظہار کے طور پر مجھے خواتین بزم اقبال رح میں آتے رہنے کی دعوت دی , ان شاءاللہ خواتین بزم اقبال رح جس کی بنیاد کمال صاحب نے رکھی تھی , اس طرح ہمیشہ اقبال رح اور اسلم کمال صاحب کے نام کوزندہ رکھیں گی .