شاہین شاہ آفریدی نے وکٹوں کی سنچری کرلی
یوتھ ویژن نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کو ریڈ بال فارمیٹ میں وکٹوں کی سنچری کرنے پر مبارکباد دے دی۔
‘بوم بوم’ کے نام سے جانے جانے والے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے ٹویٹ جاری کی۔ انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اسی طرح محنت کو جاری رکھنا ہے’۔
شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کو مزید ریکارڈز بنانے کا چیلنج دیتے ہوئے لکھا کہ 100 وکٹوں کا ریکارڈ تو مکمل ہو گیا ہے لیکن ابھی مزید وکٹیں لینی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کو مزید ریکارڈز بنانے کی دعا بھی دی۔
Load/Hide Comments