بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست اور ہر شہری کی ذمےداری ہے،پارلیمان میں انسانی حقوق کےتحفظ کے لیے موثر قانون سازی کی جا رہی ہے، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی
اسلام آباد۔ (ثاقب غوری سے ):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست اور ہر شہری کی ذمےداری ہے،پارلیمان میں انسانی حقوق کےتحفظ کے لیے موثر قانون سازی کی جا رہی ہے۔ جمعہ کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہاکہ بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست اور ہر شہری کی ذمےداری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں انسانی حقوق کےتحفظ کے لیے موثر قانون بنائےجا رہےہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میڈیا اور حکومت کی کوششوں سے پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کے متعلق آگاہی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انسانی حقوق کے حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments