روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا

افغانستان میں انسانی المیہ ہر گذرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے، او آئی سی وزراءخارجہ کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی جائے گی، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا سعودی سفارتخانہ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔ (یاسر ملک سے ):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیہ ہر گذرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے، سرد موسم میں افغانستان کے لوگ بدترین انسانی بحران سے دوچار ہیں، 19 دسمبر کو او آئی سی وزراءخارجہ کانفرنس میں افغانستان کے اندر انسانی المیہ کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی جائے گی، ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر برادر ممالک کے ساتھ مل کر ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے جس سے افغانستان کے لوگوں کی مدد کی جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی سفارت خانہ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی ہر ممکن مدد کر رہا ہے، ہم دو لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان کو فراہم کر رہے ہیں،

پاکستان نے افغانستان سے درآمد کی جانے والی 40 اشیاءپر ڈیوٹی ختم کی ہے، اس اقدام سے افغانستان کے کاروباری افراد کو اپنے پائوں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس بنیادی طور پر غیر سیاسی اجلاس ہوگا جس میں صرف افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مدد پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ دنیا افغانستان کی مدد کے لئے مل بیٹھے،

افغانستان میں پیدا ہونے والا بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”دی اکانومسٹ“ نے گزشتہ ماہ اپنی رپورٹ میں افغانستان کے اندر انسانی المیہ کا ذکر کیا جو یمن، شام اور عراق سے بڑا ہو سکتا ہے، ایسی صورتحال میں ہمیں افغانستان کے عوام کی مدد پر توجہ دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاست پر بعد میں بھی بات کر سکتے ہیں لیکن افغانستان میں پیدا ہونے والے انسانی المیہ پر بات کرنے میں تاخیر نہیں کر سکتے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کی بات کی ہے، ہماری حکومت افغانستان میں امن کے لئے کوشاں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ او آئی سی وزراءخارجہ کانفرنس 1980ءکے بعد پاکستان کا سب سے بڑا خارجہ امور کا ایونٹ ہوگا جس میں 27 ممالک کے وزراءخارجہ شرکت کریں گے جبکہ 84 ممالک کی نمائندگی ہوگی۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات قیام پاکستان سے پہلے کے قائم ہیں، جب سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز 1946ءمیں کراچی آئے تو آل انڈیا مسلم لیگ کی قیادت نے ان کا استقبال کیا جس میں مرحوم ایم اے ایچ اصفہانی بھی شامل تھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com