جیل بھرو تحریک معطل،الیکشن مہم شروع، عمران خان نے اعلان کردیا
یوتھ ویژن نیوز : سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 90 روز میں الیکشن کرانے کے حکم کے بعدچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل اور انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا کہ آئین کی پاسداری سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی، سپریم کورٹ نے بہادری سے اپنا کردار نبھایا۔ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی توثیق ہے۔یہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی پر تصدیق کی ایک مہر ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا الیکشن ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں صوبوں میں انتخابات 90 دنوں میں کرانےکا حکم دے دیا ہے۔
عمران خان نے مزید لکھا کہ اب ہم خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابی مہم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
دوسری جانب جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن اعجاز چوہدری کا کہنا ہےتحریک انصاف کے رہنماؤں کو گرفتاریاں دینے سے رو ک دیا گیا ہے۔