حکومت کا شیخ رشید سے لال حویلی خالی کرانے کافیصلہ,رینجرز، پولیس اورایف آئی اے سے مدد طلب
یوتھ ویژن نیوز ( عمران قذافی سے ) متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کوخالی کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رینجرز، پولیس ، ایف آئی اے سے مدد طلب کرلی۔
متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اوران کے بھائی نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی ملکیت لال حویلی اور اس سے ملحقہ سات اراضی یونٹس پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فون یادداشت کو کیسے متاثر کرتے ہیں؟
ادارے کی جانب سے شیخ رشید اور ان کے بھائی کو متعدد بار نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں لیکن ان کی جانب سے کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیاگیا جس کے بعد ادارے نے لال حویلی اور اس سے ملحقہ سات املاک کا قبضہ واپس لینے کا فیصلہ کیاہے ۔
آئندہ 24 گھنٹے میں لال حویلی خالی کروانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ۔محکمہ اوقاف نے آپریشن کے لیے رینجرز، پولیس اور ایف آئی اے سے مدد مانگ لی۔
دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور بھتیجے راشد شفیق کی جانب سے لال حویلی کے بھرپور دفاع کا اعلان کیا گیا ہے۔