ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے110 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی

یوتھ ویژن نیوز ( مظہر چشتی سے )ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 110 سے زائد دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔
وفاقی وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں اینستھیزیا ، کینسر، نفسیاتی امراض، اعضا کی پیوند کاری اور دیگر بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی شدید قلت ہوگئی ہے۔
وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو خد شہ ہے کہ فارما کمپنیاں یہ ادویات بنانا اور باہر سے منگوانا بند کر دیں گے۔
ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں 400 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں موصول ہوئی تھی، تاہم انہوں نے 110 دس جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کی سفارش کی ہے۔
واضح رہے کہ ڈریپ نے جان بچانے والی دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی ہے۔