پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر، محترمہ جین میریٹ کی ملاقات پاکستان اور روس کا کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم پاکستان کا اقوام متحدہ ای گورنمنٹ انڈیکس میں 14 درجے کا زبردست اضافہ چین کا تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والی 9 امریکی کمپنیوں کی املاک منجمد کرنے کا اعلان بغیر فضل الرحمان کی حمایت کے آئینی ترامیم ناممکن ہے، بلاول بھٹو سندھ حکومت نے بارش سے متاثرہ کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 ارب روپے کی منظوری دے دی مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی ترامیم کو ناقابل قبول اور ناقابل عمل قرار دے دیا پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان ریلی سے قبل گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع آئینی ترمیم کے بجائے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، مفتاح اسماعیل حکومت کا آئینی ترامیم پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،وزیرِ قانون اعظم نزیرتارڑ

پی ٹی آئی نے ٹیسٹ پاس کر لیا اب شہبازشریف کی باری ہے،عمران خان 

یوتھ ویژن نیوز ( یاسر ملک سے ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اب شہباز شریف اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا، اب شہباز شریف کو پوری طرح ٹیسٹ کریں گے، پی ٹی آئی نے ٹیسٹ پاس کر لیا اب شہبازشریف کی باری ہے۔

عمران خان کاانٹرویو میں کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ تھے اصل قربانی تو انھوں نے دی ہے، پرویز الٰہی جس طرح ساتھ کھڑے ہیں پارٹی میں بڑی تحسین ہوئی، ہم پرویز الہیٰ کو تجویز دے رہے ہیں کہ اپنی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کریں، ہم نے ق لیگ کو کوئی پیشکش نہیں کی۔ ق لیگ کے مفاد میں ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے۔ اب الیکشن میں صرف پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہی چلے گا۔ جھنگ اور بھکر میں صرف دھڑے تھے وہاں لوگ نکلے اور ووٹ پڑا۔ میانوالی میں پی ٹی آئی سے پہلے صرف دھڑے ہوتے تھے۔ ڈی جی خان میں سیف کھوسہ نے کہا کہ پہلی دفعہ پارٹی ووٹ نے جتوایا، اس وقت جو پارٹی چھوڑے گا اپنی سیاست کا جنازہ نکالے گا۔ 

   پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا ہمارے ارکان پورے ہو چکے تھے لیکن ق لیگ کے نمبرز کم تھے، ق لیگ کے نمبرز پورے کرنے میں مونس الٰہی نے اہم کردار ادا کیا، ہم نے ہارس ٹریڈنگ نہیں کی، یہ چھانگا مانگا کی سیاست میں پھنسے ہوئے ہیں، ملک بدل گیا ہے اور ان کویہ احساس نہیں ہو رہا۔ہمارا پلان تھا پہلے قرار داد پاس کریں گے کیونکہ ہمیں خدشہ تھا کہ لوگوں کو زبردستی روکا جائے گا۔ پرویز الہی سے بھی جب پوچھا گیا تو انہوں نے دو تین دن بعد کی تاریخ بتائی، ہم نمبرز فالو کرتے جا رہے تھے کہ کتنے پہنچے، ہماری ٹیم بیٹھی ہوئی تھی، رات 10 بجے اندازہ ہوا کہ ہم اب اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں، وہ ایسی رات تھی جب دھند نہیں پڑی، اللہ کی مرضی تھی۔

 چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا جب اسمبلی میں بیٹھے ان کی تصویریں دیکھیں تو پتا چلا ان کو جھٹکا لگ چکا ہے، یہ سمجھ رہے تھے کہ ان کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے یہ جیت جائیں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا ساڑھے تین سال کی حکومت میرے لیے عذاب تھا، سب کو ہینڈل کرنا، پھر ڈیمانڈز، بجٹ آیا تو ڈیمانڈز، وہ پیسے زیادہ مانگتے تھے، وہ پیسے زیادہ مانگتے تھے ان کو پیسے دیتے تو ہمارے لوگ ناراض،  پاور چھوڑنے سے کوئی خوف نہیں ہے، آج تک کون اپنی دو حکومتوں سے نکلا ہے۔

ان کا کہنا تھا خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل پنجاب اسمبلی سے منسلک ہے، ایک ہفتے میں خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے لیے کوئی مشکل نہیں ہے کیونکہ ان کی سیاست ہی رشوت کی ہے، یہ پیسے مانگنے جا رہے ہیں اور سب سے مہنگے ہوٹلوں میں ٹہرے ہوئے ہیں، ان کو کوئی فکر نہیں کہ پاکستان کا پیسا خرچ ہو رہا ہے، ملک کو مضبوط حکومت کی ضرورت ہے جو فیصلے کر سکے، ان دو بڑی جماعتوں کا تو گورننس مسئلہ ہی نہیں تھا یہ پیسا بنانے آتے تھے۔

  عمران خان کا کہنا تھا جولائی کے ضمنی الیکشن نے ملک کی سیاست بدل دی، اس دن یہ تاثر دور ہوگیا کہ پنجاب اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کھڑا نہیں ہوتا، تاریخ میں پہلی بار پنجاب اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کھڑا ہوا۔

جنرل ریٹائڑد قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا میں نے ایکسٹینشن کا نہیں سوچا تھا لیکن سب نے مجھے آمادہ کیا، آرمی افسران نے کہا کہ جنرل باجوہ کہہ رہے ہیں کہ توسیع نہ ملی تو میرے لیے مشکل ہوگی، یہ حقیقت ہے چھ گواہ ہیں کسی سے بھی پوچھ لیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی ہدایت پر اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com