روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

خصوصی افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے تعلیم اور ملازمتوں میں دیگر شہریوں کے مساوی اور سازگار مواقع فراہم کیے جائیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا افراد باہم معذوری کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب

Fri


اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افراد باہم معذوری کا خصوصی خیال رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے تعلیم اور ملازمتوں میں دیگر شہریوں کے مساوی اور سازگار مواقع فراہم کیے جائیں، معذور افراد کو مالی طور پر خودمختار بنانے اور اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ہنر اور تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے، احساس پروگرام میں 4 لاکھ خصوصی افراد کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو افراد باہم معذوری کے عالمی دن کے حوالے سے ایوان صدر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا موضوع کورونا وبا کے بعد کی دنیا میں معذور افراد کی شمولیت، رسائی اور پائیداریت کے حوالے سے قیادت اور شراکت تھا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خصوصی بچوں کے حوالے سے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا، خصوصی بچوں کو قومی دھارے میں شامل ہونا چاہیے، افراد باہم معذوری کی چار اقسام ہیں، ان میں سماعت، بصارت، عام جسمانی معذوری اور ذہنی معذوری شامل ہیں، سماعت، بصارت اور عام جسمانی معذور افراد دیگر شہریوں کے برابر ذہین ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی افرادکے معاملات پر معاشرے میں گفتگو ہونی چاہیے، معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ ان کے لیے خصوصی کوششیں کرے اور ان کو سہولیات فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 10 سے 12 فیصد افراد خصوصی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں اور عوامی مقامات پر افراد باہم معذوری کے لیے ریمپ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں، ہر جگہ خصوصی افراد کے لیے ریمپ بنائے جانے چاہیئں، اب ہر عمارت میں ریمپ لازمی بنانے پڑیں گے، اسلام آباد میں سی ڈی اے نے بازاروں میں خصوصی افراد کے لیے ریمپ بنائے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ جو خصوصی افراد تعلیم حاصل نہیں کرسکے انہیں تربیت فراہم کی جا رہی ہے، اساتذہ کو خصوصی بچوں کی تعلیم کے حوالے سے تربیت فراہم کی جانی چاہیے، خصوصی بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے سے نہیں روکا جا سکتا، ہر سکول میں خصوصی بچوں کے لیے اساتذہ موجود ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں سماعت سے محروم افراد ریسٹورنٹ چلا رہے ہیں، این جی اوز خصوصی افراد کو تربیت فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو ملازمت کے مواقع بھی فراہم کیے جانے چاہئیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ گورنر سٹیٹ بینک نے خصوصی افراد کے لیے خصوصی اقدامات کیے، بینکوں میں خصوصی افراد کے لیے ریمپ بنائے گئے ہیں اور خصوصی کاؤنٹر بھی قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام میں 4 لاکھ خصوصی افراد کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے اور انہیں 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے، معذور افراد کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنا اور معاشرے کا مفید شہری بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی مردم شماری سے معذور افراد کے درست اعدادوشمار سامنے آئیں گے اور اس سے بہتر پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد افراد باہم معذوری کے حقوق کو اجاگر کرنا اور ان حقوق کی فراہمی کی جانب دنیا اور حکومتوں کی توجہ دلانا ہے، حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ خصوصی افراد کو مساوی مواقع اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات اورقانون سازی کریں،

موجودہ حکومت نے افراد باہم معذوری کو ان کے حقوق دینے کے لیے قانون سازی کی ہے، ان کے لیے ملازمتوں میں کوٹہ مختص ہے، جو ادارے اس کوٹہ پر عمل نہیں کر رہے ان کی فہرست مرتب کر لی ہے، خصوصی افراد کے لیے ملازمتوں میں کوٹہ بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق نے خصوصی افراد کی معلومات تک رسائی اور سہولت کے لیے موبائل ایپ کا اجرا کیا ہے جس کے ذریعے وہ آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں، ون ونڈو آپریشن کے لیے چک شہزاد میں ون ونڈو آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے، اسلام آباد کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں خصوصی افراد کی تعلیم کے حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کیے ہیں،

خصوصی افراد کے خلاف سائبر کرائم اور گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے کام کر رہے ہیں، خصوصی افراد کو عام شہریوں کے مساوی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ سی بی ایم کے کنٹری ڈائریکٹر سیّد محمد علی شاہ نے کہا کہ معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ خصوصی افراد کی تمام شعبوں میں مساوی شرکت یقینی بنائیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com