روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا

ڈالر کی قلت؛ سرمایہ کاروں نے سونا خریدنا شروع کر دیا

یوتھ ویژن نیوز ( علی رضا سے )سونے کی طلب 34 فیصد اضافے کیساتھ 13 ٹن ہوگئی، 10تولہ طلائی بارکی مانگ بڑھ گئی

کراچی: ملک میں نئے مالیاتی قواعد وضوابط لاگو ہونے کے نتیجے میں ڈالر تک رسائی مشکل ہوجانے کے بعد سرمایہ داروں نے سونے میں سرمایہ کاری شروع کر دی۔

آئی ایم ایف سے رواں چار سالہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو ملنے والی مجموعی رقم 6.5 ارب ڈالر ہے جبکہ سرمایہ کاروں نے افراطِ زر کا مقابلہ کرنے کیلئے 30 ستمبر 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ہی اس سے بھی زیادہ رقم سے سونے کی خریداری کر لی، جو تقریباً  8 ارب ڈالر بنتی ہے۔

محض تین ماہ کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے 13 ٹن سونا خریدا گیا، تاہم اس کے باوجود سرمایہ کاروں کا ایک حصہ اب بھی بلیک مارکیٹ میں ڈالر میں سرمایہ کاری کر کے پیسہ بنا رہا ہے۔

’بلوم برگ‘ کے مطابق مذکورہ سہ ماہی کے دوران سونے کی طلب 34 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ٹن ہوگئی، جو کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران کسی بھی سہ ماہی کے دوران کی جانے والی سب سے زیادہ خریداری ہے۔

صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملک میں ان دنوں 24 قیراط خالص سونے کی 10 تولہ (116.64گرام) کی ٹی ٹی بارز کی بہت زیادہ طلب دیکھی جارہی ہے۔

اس کی زیادہ تر خریداری سرمایہ کاروں کی جانب سے کی جارہی ہے، لوگ روپے کی بے قدری کا مقابلہ کرنے کیلئے سونے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان دنوں شادیوں کا سیزن ہونے کے باوجود زیورات کی طلب میں 90-95 فیصد تک کمی دیکھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ طلب میں بے تحاشا اضافے کے باعث ملک میں پہلی بار سونے کی قیمتیں بین الاقوامی نرخوں کے ہم پلہ ہوگئی ہیں جبکہ اس سے پیشتر پاکستان میں سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں ہمیشہ کئی ہزار روپے تک کم ہوا کرتی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ سونے کی طلب میں زبردست اضافے کو پرانے طلائی زیورات کو  10 تولہ کی گولڈ بارز میں ڈھال کر پورا کیا جارہا ہے، متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے زیورات بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر 2022ء) کے دوران ملک میں سونے کی درآمدات 69 فیصد بڑھ کر 157 کلوگرام تک جا پہنچیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران اس کی مقدار 93 کلوگرام رہی تھی۔

جہاں تک ڈالر کا تعلق ہے تو وہ زرِمبادلہ مارکیٹ میں دستیاب نہیں اور بلیک مارکیٹ میں دس فیصد پریمیم پر مل رہا ہے، کم و بیش 225 روپے کے انٹربینک ریٹ کے مقابلے میں بلیک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 240-250 روپے وصول کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر ڈالر کی قیمت 300 روپے تک پہنچ جانے کی قیاس آرائیاں درست ثابت ہوئیں تو سونے کی قیمت بھی دو لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچ سکتی ہے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com