ایشیاء کپ پاک بھارت ٹاکرا،بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
یوتھ ویژن نیوز ایشیاء کپ ٹی 20 کے دوسرے میچ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہیں۔ اس ہائی وولٹیج میچ کا ٹاس بھارت ،ے جیتا ہے اور پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ،قومی ٹیم کا سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترنے کا فیصلہ
قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہیت شرما لیڈ کریں گے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ایشیا کپ 2022 کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز متحدہ عرب امارات میں ہوگیا ہے۔پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابراعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی،نمایاں کھلاڑیوں میں شاداب خان، محمد رضوان اور فخر زمان شامل ہیں، بھارت کو جارح مزاج بیٹر روہیت شرما لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں ویرات کوہلی، روندرا جدیجا، روی چندرن ایشون جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیںِ۔
Load/Hide Comments