ایشیا ءکپ T-20،پاک بھارت ٹاکراآج ہوگا
یوتھ ویژن نیوز(عاقب غوری سے ) ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہیت شرما لیڈ کریں گے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ایشیا کپ 2022 کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز متحدہ عرب امارات میں ہوگیا ہے، ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شام 7 بجے شروع ہوگا۔.
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ براہ راست دیکھنےکا سنہراموقع
پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابراعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی،نمایاں کھلاڑیوں میں شاداب خان، محمد رضوان اور فخر زمان شامل ہیں، بھارت کو جارح مزاج بیٹر روہیت شرما لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں ویرات کوہلی، روندرا جدیجا، روی چندرن ایشون جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیںِ۔
ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا اور آخری گروپ میچ 2 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔