دولہے ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے
بھاونگر (قاری عاشق حسین سے ) بہاولنگر کے حلقہ پی پی 237 میں دو دولہے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔
بہاولنگر کے حلقہ پی پی 237 میں دو دولہے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے،دونوں دولہوں کا تعلق حلقہ پی پی 237 کے علاقہ میکلوڈ گنج سے ہے،ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آنے والےدونوں دولہے آپس میں کزن ہیں۔
دولہے شیروانی سہرے پہنیں گلے میں نوٹوں کے ہار پہنے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔
دولہے کا کہنا ہے کہ ووٹ قومی فریضہ اور امانت ہے اس لیے ووٹ ڈالنے آئے ہیں،ھم پی ٹی آئی امیدوار کو ووٹ کاسٹ کرنے آئے ھیں،پی ٹی آئی کی جیت ہونے پر بھرپور جشن منائیں گے،دعا ہے کہ پی ٹی آئی جیت سے ہمکنار ہو۔
Load/Hide Comments