روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

تحریک انصاف نےدھاندلی روکنے کے لیےجامع حکمتِ عملی کو حتمی شکل دیدی

لاہور (ثاقب غوری سے ) پنجاب میں حکمران اتحاد کی جانب سے ضمنی انتخاب میں تاریخی دھاندلی کی کوششیں ناکام بنانے کا معاملہ،تحریک انصاف کی دھاندلی کیخلاف جامع حکمتِ عملی کو حتمی تشکیل دے دی گئی ،عمران خان کی منظوری سے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے قائدین کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکمران اتحاد کی جانب سے انتخاب پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششوں کیخلاف فوری طور پر شدید مزاحمت کی جائے گی۔
مرکزی قائدین ہر صوبائی نشست پر پورے انتخابی عمل پر کڑی نگاہ رکھیں گے، پولیس، انتظامیہ اور پولنگ سٹاف کی سرگرمیوں پر بھی گہری نظر رکھی جائے گی، جبکہ حکمران اتحاد کے امیدواروں کی حرکات و سکنات اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوششوں پر فوری ردعمل دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ انتخابی عمل کو سست روی کا شکار کرنے، ووٹرز پر اثرانداز ہونے اور ٹرن آوٹ کو متاثر کرنے کی کوششوں کو بطورِ خاص ناکام بنایا جائے گا، تحریک انصاف کے قائدین خواتین پولنگ بوتھس اور حساس پولنگ سٹیشنز پرگڑبڑ کے تدارک کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔
خصوصی ٹیموں سے مسلسل فیڈبیک حاصل کریں گے، ہر پولنگ اسٹیشن پر نہایت تربیت یافتہ پولنگ ایجنٹس تعینات کئے جائیں گے،پولنگ ایجنٹس کے کام میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ پر بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔
ووٹوں کی گنتی، نتائج کی تیاری اور رپورٹنگ کے عمل کی کڑی نگرانی کی جائے گی، تحریک انصاف کے قائدین مصدقہ نتائج کے بروقت حصول کیلئے تیار کردہ جامع حکمت عملی نافذ کریں گے جبکہ نتائج اور پولنگ سامان کی ریٹرننگ افسران کے دفتروں تک منتقلی کے عمل پر بھی خصوصی نگاہ رکھی جائے گی۔
انتخابی حلقوں میں موجود قائدین خصوصی نظام کے تحت قائم مرکزی الیکشن کنڑول روم کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ رکھیں گے۔
راولپنڈی ڈاکٹر بابر اعوان اور فیاض الحسن چوہان کے سپرد کردیا گیا، شہریار آفریدی اور کنول شوذب خوشاب میں فرائض سنبھالیں گے۔
فیصل جاوید خان اور جمشید اقبال چیمہ بھکر میں انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔
فرخ حبیب اور ولید اقبال فیصل آباد میں محاذ سنبھالیں گے،علی محمد خان اور زلفی بخاری جھنگ میں خدمات سرانجام دیں گے۔
عالیہ حمزہ اور عاطف خان شیخوپورہ کے حلقے میں انتخابی عمل کی نگرانی کریں گی،شفقت محمود اور حماد اظہر لاہور میں انتخاب پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے۔
علی نواز اعوان اور صمصام بخاری کو ساہیوال کی ذمہ داری سونپ دی گی،شاہ محمود قریشی اور ملی کہ بخاری ملتان میں محاذ سنبھالیں گے۔
شبلی فراز اور ڈاکٹر شہزاد وسیم لودھراں میں خدمات سرانجام دیں گے،شوکت لالیکا اور شوکت بسرا بہاولنگر میں نگرانی کریں گے، قاسم سوری اور عمر چیمہ کو مظفرگڑھ کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔
حسان خاور اور مراد سعید لیہ میں انتخابی عمل کی کڑی نگرانی کا فریضہ سرانجام دیں گے جبکہ زرتاج گل اور سینیٹر عون عباس بپی ڈیرہ غازی خان کا محاذ سنبھالیں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com